Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی گرفتاری آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے

شوکت یوسفزئی کا عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے خبروں پر ردعمل
شائع 17 فروری 2023 11:14am

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نےکہا ہے کہ حکومت عمران خان کی گرفتاری کی غلطی نہ کرے، اس کا شدید رد عمل آئے گا۔

انھوں نےکہا کہ اس وقت بہت بڑی تعداد میں ورکرز اپنے قائد کے دفاع کے لیے زمان پارک پہنچ گئے ہیں۔

شوکت یوسف زئی کا کہنا ہےکہ عمران خان کی گرفتاری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،پارٹی چیئرمین نے ہمیشہ غریب کی بات کی ہے ملک میں اس وقت مہنگائی کا سیلاب آیا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے سوال اٹھایا کہ عمران خان کا قصور کیا ہے؟ ان کو گرفتار کرنے کے لیے جعلی مقدمات بنائے گئے،جعلی مقدمات میں گرفتاری کسی صورت منظور نہیں۔

imran khan

zaman park

shaukat yousufzai