Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خودکش بمبار ہلاک

فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد خودکش جیکٹ پھٹنے سے ہلاک ہوا، سیکیورٹی ذرائع
شائع 17 فروری 2023 10:13am

سپنکی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران خودکش بمبار ہلاک ہوگیا۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے سپنکی میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، اور فائرنگ کے تبادلے میں خودکش بمبارنیک رحمان محسود مارا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع پر ٹھکانے کو گھیرے میں لیا گیا، اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد خودکش جیکٹ پھٹنے سے ہلاک ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشتگرد لوگر افغانستان سے پاکستان آ یا تھا، جو ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں عظمت اللّٰہ عرف لالا اور خیربان عرف خیرو کا قریبی ساتھی تھا، اور پہلے بھی سیکیورٹی اداروں پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کی کامیاب حکمت عملی اور پشتون عوام کی سیکیورٹی اداروں کی مدد سے دہشتگردوں کا صفایا ممکن ہو رہا ہے اور عنقریب ان کا خاتمہ یقینی ہے۔

security forces

operation in waziristan