Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

فواد چوہدری کی امریکی سفیر سے ملاقات، پاکستان کی ’بگڑتی‘ صورتحال پر گفتگو

'امریکی حکام کو پی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کیا'
شائع 17 فروری 2023 09:01am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ملکی صورتحال پرامریکی سفیراورسینئر حکام کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے امریکی سفیر اورسینئر سفارتی عملے سے ملاقات کی جو اچھی رہی ہے۔

فواد چوہدری کے مطابق اس ملاقات میں انہوں نے پاکستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے لکھا، ’ میں نے پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے سیاسی مخالفین کے خلاف انسداد دہشت گردی اور توہین مذہب کے قوانین کے غلط استعمال پر پی ٹی آئی کے تحفظات سے امریکی حکام کو آگاہ کیا’۔

عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ، زمان پارک میں کارکنوں نے ڈنڈے اٹھا لیے

فواد چوہدری نے اگلی ٹویٹ میں مزید کہا کہ اس ملاقات میں سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر پی ٹی آئی کے مؤقف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے لکھا کہ اس طرح کی ملاقاتیں مساوات اور لوگوں کی فلاح و بہبود پر مبنی تعلقات کی باہمی خواہش کا حصہ ہیں۔

pti

Fawad Chaudhary

US Ambassador