Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوارا بھاسکرنے بھارتی مسلمان سیاستدان سے شادی کرلی

جوڑی نے شادی کی دلکش ویڈیو، تصاویراور بھنگڑا شیئرکیا
شائع 17 فروری 2023 12:20pm

بی جے پی کی مسلمان دشمن پالیسیوں کو اکثرتنقید کا نشانہ بنانے والی بالی وُوڈ داکارہ سوارا بھاسکر بھارتی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کےرُکن فہد ضراراحمد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

سوشل میڈیا پر شادی کی تصدیق کرنے والی 34 سالہ سواراکا کہنا ہے کہ، ’کبھی کبھار ہم کسی چیزکو دُورڈھونڈتے ہیں لیکن وہ بالکل نزدیک ہوتی ہے۔ ہم پیار ڈھونڈ رہے تھے لیکن دوستی پہلے مل گئی اورپھرہم نے ایک دوسرے کو ڈھونڈ لیا‘۔

اداکارہ نے نصف بہترکیلئے اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ، ’میرے دل میں خوش آمدید فہد ضراراحمد، یہاں تھوڑی افراتفری ہے لیکن یہ تمہاراہے‘۔اس ویڈیو میں جوڑے کو کورٹ میرج کرتے دیکھا جا سکتا ہے’۔

اس جوڑی نے شادی کی تصاویر بھی شیئرکیں جن میں اداکارہ نے اہم دن پروالدہ کی 40 سال پُرانی ساڑھی اورزیورات زیب تن کیے۔

سوارا کا کہنا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کا شاہانہ شادی کلچرپسند ہے، سے متاثر ہیں، اپنا کالم شیئرکرتے ہوئے اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ شادی کی تقریبات بھرپور طریقے سے منائیں گی ۔

اداکارہ نے اپنے ملک کے اسپیشل میرج ایکٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ شکر ہے ایسا قانون موجود ہے جومحبت کرنے والوں کو اپنی پسند کے ساتھی کے انتخاب کا موقع فراہم کرتاہے۔

سوارا کے علاوہ فہد ضراراحمد نے بھی اپنی شادی پر بھنگڑے کی تصویر شیئرکی۔ دلہا میاں کا کہنا ہے کہ سوارا کوکورٹ میں بھنگڑا ڈالنے سے روکنے میں ناکام ہوا تو میں نے بھی اسکا ساتھ دیتے ہوئے یہی کرنا شروع کردیا، اورمجھے احساس ہوا کہ یہہی خوشگوارشادی کا رازہے۔

سوارا کے شوہر فہد ضراراحمد سوشلزم نظریات کی حامل بھارت کی سماج وادی پارٹی کے نوجوان رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ریاست مہاراشٹرمیں پارٹی صدر بھی ہیں۔ دونوں کی ملاقات 2020 میں ایک سیاسی ریلی کے دوران ہوئی تھی۔

india

Bollywood

Swara Bhaskar

Fahad Zirar Ahmed