Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 8: کراچی کنگز کو دوسری شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ 4 وکٹوں سے جیت گئی

اب تک ایونٹ میں کراچی کنگز نے ایک میچ کھیلا ہے جس میں وہ پشاور زلمی کے مدمقابل آئی تھی
شائع 16 فروری 2023 10:40pm

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو چار وکٹوں سے شکست دیدی۔

پی ایس ایل سیزن 8 کا چوتھا میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے مابین نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلا گیا، کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی اور 174 رنز کا ہدف دیا۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 173 رنز بنائے۔ حیدرعلی 59، شرجیل خان 34 اور شعیب ملک 18 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ جیمز ونس 4، میتھیو ویڈ 18 اور عماد وسیم صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

عرفان خان 19 رنز بنا کر پویلین لوٹے، جیمز فولر 12 اور اینڈریو ٹائے ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس، ٹام کرن اور محمد وسیم نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فہیم اشرف ایک شکار کرسکے۔

اب تک ایونٹ میں کراچی کنگز نے ایک میچ کھیلا ہے جس میں وہ پشاور زلمی کے مدمقابل آئی تھی، میچ میں کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رن سے شکست ہوئی تھی۔

کراچی کنگز اسکواڈ

شرجیل خان، جیمز ونس، حیدر علی، میتھیو ویڈ، محمد عرفان خان، شعیب ملک، عماد وسیم (کتپان)، جیمز فولر، اینڈریو ٹائے، محمد عامر، محمد موسیٰ

اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ

حسن نواز، پال اسٹرلنگ، کولن منرو، رسی وان ڈر ڈوسن، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان، آصف علی، فہیم اشرف، ٹام کرن، وسیم جونیئر، رومان رئیس

karachi kings

islamabad united

PSL 8