معروف بھارتی مصنف جاوید اختر فیض فیسٹیول میں شرکت کرینگے
معروف بھارتی مصنف، منظر نگار اور شاعر جاوید اختر رواں ہفتے کے اختتام پر لاہور میں منعقد ہونے والے فیض فیسٹیول کے ساتویں ایڈیشن میں شرکت کرنے کے لیے پاکستان آئیں گے۔
فیض فیسٹیول کا 7 واں ایڈیشن 17 سے 19 فروری تک لاہور میں منعقد ہونے والا ہے، جس کے پہلے دن نمازِ جمعہ کے بعد باقاعدہ ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔
اس فیسٹیول میں 60 سے زیادہ مفت ادبی، موسیقی اور آرٹ کی تقریبات پیش کی جائیں گی، جن میں مباحثے، لیکچرز، تھیٹر، ڈانس پرفارمنس، اور قوالی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، فیسٹیول میں برطانیہ، کینیڈا، امریکا اور بھارت سے آئے غیر ملکی وفود کی میزبانی بھی کی جائے گی۔
رواں سال نامور شاعر جاوید اختر کی سربراہی میں بھارت سے ایک بڑا وفد فیسٹیول میں شرکت کرے گا۔
جاوید اختر اس فیسٹیول میں اپنی ایک نئی کتاب کی رونمائی کی تقریب اور مشاعرے میں شرکت کریں گے۔
Comments are closed on this story.