Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کی رجب طیب اردوان سے ملاقات، زلزلے سے نقصان پر اظہارِ افسوس

ترک عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچے ہیں جہاں انہوں نے صدر رجب...
شائع 16 فروری 2023 10:35pm
تصویر بزریعہ اے پی پی
تصویر بزریعہ اے پی پی

ترک عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچے ہیں جہاں انہوں نے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے صدر اردوان سے تباہ کن زلزلے سے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

صدارتی محل پہنچنے پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

اس سے قبل ترکیہ روانگی سے قبل ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترک بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے ترکیہ کا دورہ کر رہا ہوں۔ ترکیہ اور پاکستان ایک قوم ہیں جو دو ملکوں میں بستے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ کے نقصان کو اپنا نقصان سمجھتے ہیں، ترکیہ اورشام میں زلزلے کے نقصانات سے نمٹنا کسی ایک حکومت کی استعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ کوئی بھی ملک چاہے کتنا ہی وسائل سے مالا مال ہواس پیمانے کی تباہی سے اکیلے نہیں نمٹ سکتا۔وقت کا تقاضا ہے کہ عالمی برادری مشکل کا شکار انسانیت کی مدد کیلئے آگے آئے۔

Recep Tayyip Erdogan

PM Shehbaz Sharif

turkiye