Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دھرمیندر کا نیا روپ ، معاملہ کیا ہے؟

تصاویر میں انہوں نے لمبا لباس ، سفید لمبی داڑھی رکھی ہوئی ہے
شائع 16 فروری 2023 08:58pm

بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر نے اپنے نئے روپ سے مداحوں کو حیران کردیا۔

دھرمیندر بھارتی سنیما میں کامیاب کیریئر کے بعد آنے والی آن لائن سیریز تاج ڈیوائیڈڈ بائی بلڈ کے ساتھ ڈیجیٹل پلٹ فارم پر ڈیبیو کریں گے۔

گزشتہ روز دھرمیندر نے ٹوئٹر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ فلم تاج میں صوفی بزرگ شیخ سلیم چشتی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

تصاویر میں معروف اداکار نے لمبا لباس، سفید لمبی داڑھی رکھی ہوئی ہے، ساتھ ہی سر پر سفید رنگ کا پگھ پہنا ہوا ہے۔

شیخ سلیم چشتیؒ ہندوستان میں سلسلہ چشتیہ کے عظیم و جلیل القدر صوفی بزرگ تھے، سلطنت مغلیہ کے اولین شاہانِ مغلیہ میں اکبر، جہانگیر کو اُن سے بےحد عقیدت تھی۔

فلم میں بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ بادشاہ اکبر کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے جو ایک قابل جانشین کی تلاش میں ہے۔

دھرمیندر نے آنے والی فلم سے اپنی پہلی جھلک سے مداحوں کو حیران کر دیا اس سیریز میں نصیر الدین شاہ، ادیتی راؤ حیدری، شبھم کمار مہرا، آشم گلاٹی، اور دیگر ادکار کے ساتھ ڈیجیٹل اسکرین پر نظر آئیں گے۔

Dharmendra Deol