Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

منی لانڈرنگ کا الزام، ایف آئی اے نے فرح گوگی کو طلب کرلیا

ایف آئی اے نے مختلف ریکارڈز اور تفصیلات طلب کرلیں۔
شائع 16 فروری 2023 06:43pm

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے فرح گوگی کو طلب کرلیا۔

ایف آئی اے نے فرح گوگی کو منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کیلئے طلب کیا ہے۔

ایف آئی اے نے فرح گوگی کو کل لاہور دفتر میں پیش ہونے کا نوٹس بھیجا ہے، جس کے مطابق ذاتی کئی اکاؤنٹس اور کمپنی اکاونٹ میں 841 ملین ہیں، اکاؤنٹس میں موجود پیسوں کی تفصیلات ٹیکس ادائیگی سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

ایف آئی اے نے فرح گوگی کو 2016 سے 2022 تک کے ایف بی آر ٹیکس ریٹرنز ساتھ لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غیرملکی دوروں کی تفصیلات بھی ساتھ لائیں۔

ایف آئی اے نوٹس میں کہا گیا کہ اپنے اور اہل خانہ کے کاروبار کی تفصیلات بھی ساتھ لائیں، بیرون ملک میں کی گئی سرمایہ کاری کی تفصیلات بھی ہمراہ لائی جائیں، جب کہ پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری کی بھی تفصیلات بھی ساتھ لائیں۔

نوٹس میں کہا گیا کہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران غیرملکی کرنسی کی خریداری کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں اور تمام بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

FIA

Farah gogi

money laundring case