Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی

بجلی کی قیمت میں کمی دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، نوٹیفکیشن
شائع 16 فروری 2023 05:11pm

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے دسمبر 2022 کی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق صرف فروری کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، جب کہ الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

nepra

WAPDA

electrical bill