Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوں گے

عدالت کی طلبی کے باوجود عمران خان آج بھی پیش نہیں ہوئے
شائع 16 فروری 2023 04:35pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان طبی بنیادوں پر لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوں گے، ڈاکٹرز نے عمران خان کو سفر کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کا عندیہ دیا جاچکا ہے، جس کی وجہ وکالت نامے اور حلف نامے پر دستخط میں فرق ہونا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں جمعرات کو جسٹس طارق سلیم شیخ عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عدالت کی طلبی کے باوجود عمران خان آج بھی پیش نہیں ہوئے۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے معالج ڈاکٹر فیصل عدالت میں پیش ہوکر عمران خان کی صحت سے متعلق آگاہ کریں گے۔

imran khan

Lahore High Court