شوکت ترین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
تحریک انصاف کے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
تحریک انصاف کے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد اب ایف آئی اے نے مقدمے میں مزید پیشرفت شروع کردی ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شوکت ترین کو اشتہاری قرار دینے کے بعد ایف آئی اے گرفتاری کیلئے اقدامات کرے گا، اور سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے مدد لی جائے گی۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کے خلاف لیک آڈیو پر مقدمہ درج ہے، اور ان کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے گا۔
ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے درج مقدمے کے متن مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ شوکت ترین نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے خزانہ سے کال پر بات کی جس میں دونوں وزراء کو آئی ایم ایف پروگرام کو ناکام کرنے کے لئے بات کی ۔
ایف ائی اے کے مطابق مقدمہ آڈیو لیکس تحقیقات مکمل کرنے کے بعد درج کیا گیا، ان کے خلاف مقدمے کا مدعی ارشد محمود ولد غلام سرور ہے۔
Comments are closed on this story.