Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخواہ کی بیوروکریسی اور محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ

22 ڈی پی اوز کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری
شائع 16 فروری 2023 03:27pm
کوہاٹی گیٹ پشاور
کوہاٹی گیٹ پشاور

خیبرپختونخوا کی بیورو کریسی اور محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑکرتے ہوئے 13 کمشنرز اور 22 ڈی پی اوز سمیت 48 افسران تبدیل کردیے گئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری اعلامیے کے مطابق 61 افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں کی گئیں جبکہ محکمہ پولیس نے 22 ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکشن بھی جاری کردیا ہے۔

مراسلے کے مطابق کمشنر پشاور، مردان، ایبٹ آباد، بنوں ، ڈی آئی خان، کوہاٹ اور ملاکنڈ تبدیل کرکے محمد زبیر کمشنر پشاور ڈویژن ، شاہ فہد ڈپٹی کمشنر ،یوسف رحیم کمشنر مردان،امیر سلطان ترین ایبٹ آباد، شوکت علی کوہاٹ اور شاہد اللہ کو کمشنرملاکنڈ تعینات کردیا گیا۔

محکمہ پولیس سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ظہور بابر ڈی پی او مانسہرہ ،عرفان طارق ڈپٹی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس تعینات، محمد عارف ڈی پی او چارسدہ،محمد ایاز ڈی پی او مہمند اور ناصر محمود کو ڈی پی او نوشہرہ تعینات کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ کی نگراں حکومت نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکی تھی کہ پی ٹی آئی نے بڑے پیمانے پر سیاسی تقرریاں کی ہیں جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ان تقرریوں وتبادلوں کی اجازت دی گئی تھی۔

police

KP GOVERNMENT

Transfer and posting