Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

گورنر پنجاب نے سنگل بینچ کے فیصلے کی تشریح کیلئے درخواست دائر کی
شائع 16 فروری 2023 03:25pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں گورنر پنجاب کی جانب سے شہزاد شوکت ایڈووکیٹ نے سنگل بینچ کے فیصلے کی تشریح کے لئے درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے الیکشن کمیشن کو گورنر پنجاب سے الیکشن کی تاریخ سے متعلق بات کرنے کا حکم دیا، گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط ہی نہیں کیے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلہ پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت کا کہا گیا ہے، عدالت انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت کے فیصلے کی تشریح کرے تاکہ عدالتی حکم پر عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل گورنر پنجاب نے صوبے میں الیکشن کے حکم کی وضاحت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے الیکشن کمیشن وفد نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے گورنر ہاؤس پنجاب میں ملاقات بھی کی تھی۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب بھی موجود تھے، جنہوں نے صوبے میں انتظامی اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے اور گورنر سے مشاورت کے بعد نوٹیفئکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

by election

governor punjab

Lahore High Court

baligh ur rehman