Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کا سپاہی ہوں اور رہوں گا، شاہد خاقان عباسی کی مریم سے ملاقات

'ہرمعاملے میں مشاورت کو ترجیح دینی چاہیے'
شائع 16 فروری 2023 01:17pm

‏سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز سے ملاقات میں کہا کہ نوازشریف کا سپاہی ہوں اور رہوں گا۔

مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لاہور ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکریٹریٹ میں ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ہوئی جو تقریبا ایک گھنٹے سے زائد دیر تک جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے ملاقات میں مریم نواز سے کہا کہ میں نوازشریف کا سپاہی ہوں اور رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں مشاورت کا عمل جاری رہنا چاہیے، ہرمعاملے میں مشاورت کو ترجیح دینی چاہئیے۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ سے ملاقات کرکے احترام کا رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے، سینئر قیادت کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

PMLN

Shahid Khaqan Abbasi

Maryam Nawaz