Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بزرگ خاتون نے حاذم بنگوار کا دن یادگار بنادیا

منفرد اسٹائل کے حامل اسسٹنٹ کمشنر سوشل میڈیا پر خاصے متحرک ہیں
شائع 16 فروری 2023 11:41am

سوشل میڈیا پراپنے منفرد اسٹائل کے باعث شہرت پانے والے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنرحازم بنگوارکا نام اب کسی تعارف کا محتاج نہیں۔

حازم بنگوارکا نام ان کی تصاویروائرل ہوتے ہی صارفین کی پوسٹس کی زینت بنا اورکئی روز تک ان کے چرچے رہے، پس منظرجانے بغیرجہاں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں باشعورافراد کی جانب سے ان کی حمایت میں بھی بھرپورآواز اٹھائی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر اپنے کام اور دیگر مصروفیات سے اپنے فالوورز کو مکمل باخبررکھتے ہیں۔

تازہ ترین ٹویٹ میں انہوں نے پیشہ ورانہ مصروفیات کے دوران ایک بزرگ خاتون مداح سے ملاقات کی دلچسپ روداد سنائی۔

حاذم بنگوارنے بزرگ خاتون کے ساتھ دلکش تصاویرشیئرکرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مجھے کام کرتے ہوئے پکڑا، یہ میرے ساتھ تصاویر کھنچوانا چاہتی تھیں’۔

انہوں نے لکھا کہ اماں کی دعاؤں اور مزاح نے ان کا دن یادگار بنادیا۔

سوشل میڈیا پردستیاب معلومات کے مطابق حازم بنگوار 30 دسمبر 1993 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ ان کی ووالدہ فیروز اکبر کا تعلق عراق سے ہے اور وہ ایک آرکیٹیکٹ ہیں جبکہ والد علی اکبر بنگوار پاکستان میں پولیس جنرل ڈی آئی جی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

نیو یارک میں پلنے بڑھنےوالے حاذم بنگوار نے اے آئی یو لندن سے فیشن ڈیزائن اور مارکیٹنگ میں ڈگری لی اور پھر لندن سے ہی ایل ایل بی کیا۔ بعد ازاں پاکستان آکر سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا۔

وہ پاکستان میں حاذم فاؤنڈیشن کے نام سے چیریٹی بھی چلاتے ہیں۔

karachi

Assistant Commissioner

Hazim Bangwar