Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پاکستانیوں تم 500 روپے لیٹر بھی ڈلوا لوگے‘

آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے پیٹرول بم پر تبصرے
شائع 16 فروری 2023 10:28am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے حکومت نے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گراتے ہوئے فی لیٹر قیمت میں 22 روپے 20 پیسے کااضافہ کردیا جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے ہوگئی ہے۔ دیگر مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھادی گئیں۔

شدید مہنگائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے حقیقتاً عوام کی چیخیں نکال دی ہیں کیونکہ پیٹرول مہنگا ہونے کا مطلب ہے ددیگراشیاء بھی مہنگی ہونا۔ حکومت کا بھی یہی کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں اضافہ پاکستانی روپے کی قدرمیں کمی باعث کیا گیا۔

تازہ اضافے کے بعد معروف شخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین نے اپنے تبصروں میں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اداکاروگلوکار فرحان سعید نے اپنی ٹویٹ طنزاً لکھا کہ پاکستان کے شہری 500 روپے لیٹر پیٹرول بھی ڈلوا لیں گے۔ ”وہ قومیں جو اپنے لیے کھڑی نہیں ہوتیں، وہ اس سے بھی بدتر کی مستحق ہیں“۔

کانٹینٹ کری ایٹر اور اداکار ارسلان نصیرنے سوال اٹھایا کہ ، ’ملک سے غربت ختم کرنی ہے یا غریب‘۔

صارفین نے دل کے پھپھولے ایسے بھی پھوڑے کہ 272 روپے فی لیٹروالے پیٹرول کی ایوریج اچھی ہے۔

ایک صارف کو لگتا ہے کہ تمام مشکلات کا حل بس اس ملک سے فرار ہے۔

بڑھتی قیمت سے پریشان افراد کیلئے مشورہ ہے کہ ’مثبت سوچیں‘۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ 272 روہے فی لیٹرپیٹرول کی خوشبو ہی الگ ہے۔

بہت سوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ پی ٹی آئی کے دور میں شورمچانے والے اب کیوں خاموش ہیں؟

واضح رہے کہ ان نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔ پیٹرول کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 12.90روپے، لائٹ ڈیزل پر 9.68روپے فی لیٹر بڑھا دیے گئے۔

نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد اب ہائی اسپیڈ ڈیزل اب 280 اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 196 روپے 68 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202 روپے 73 پیسے ہو گئی ہے۔

petrol price

IMF

Petroleum products

petroleum prices