نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی، سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی کردی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اظہر صدیق کے توسط سے درخواست دائر کی ہے۔
دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر اعلیٰ تعیناتی میں اپنی آئینی ذمہ داری ادا نہیں کیں، نگران وزیر اعلیٰ سیاسی وابستگیوں رکھتے ہیں، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں متحرک رہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ نے کرپشن کا اعتراف کرتے ہوئے نیب کو رقم واپس کی، نگران وزیر اعلیٰ شفاف انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی معاونت کا پابند ہے، الیکشن کمیشن کا سیاسی وابستگی رکھنے والے نگراں وزیراعلی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن نا مناسب ہے،عدالت نگران وزیراعلی کو کام سے روکتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کلعدم قرار دے۔
لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔
عدالت نے وفاقی حکومت، گورنر پنجاب، الیکشن کمیشن اور حکومت پنجاب سے جواب طلب کررکھا ہے جبکہ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو عدالتی معاونت کے لئے طلب کررکھا ہے
Comments are closed on this story.