Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دیں

پیٹرول 22 اور ڈیزل 17 روپے مہنگا
شائع 16 فروری 2023 06:39am

حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیاَ۔ پٹرول کی قیمت میں 22.20روپے کا اضافہ کردیا گیاجب کہ ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 17.20روپے بڑھا دی گئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 12.90روپے اضافہ کردیاگیا۔ لائٹ ڈیزل پر 9.68روپے بڑھ گئے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ کی شب سے ہو گیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے ہو گئی ہے .

ہائی اسپیڈ ڈیزل اب 280 اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 196 روپے 68 پیسے کا ہو گیا ہے۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202 روپے 73 پیسے ہو گئی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں اضافہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی باعث کیا گیا ہے۔

petroleum prices