Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران عباس جلد بالی ووڈ فلم میں نظر آئیں گے

یہ فلم 6 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی
شائع 16 فروری 2023 12:01am

پاکستانی اداکار عمران عباس بھارتی پنجابی فلم ’جی وی سوہنیا جی‘ میں ڈیبیو کریں گے۔

انسٹاگرام پر اپنی پہلی بھارتی پنجابی فلم کی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔

عمران عباس اس سے قبل بالی ووڈ میں بھی کام کر چکے ہیں جبکہ وہ مشہور بھارتی فلم رام لیلا کے لیے بھی بھارتی فلم میکرز کی پہلی پسند تھے۔

اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فلم کا ایک ڈائیلاگ لکھتے ہوئے کہا کہ ’فلم کالی جوتا کی کامیابی کے بعد پہلی یو ایس انڈو پنجابی فلم کا اعلان کرنے کے لیے بہت پُرجوش ہوں، یہ فلم 6 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔‘

واضح رہے اداکار عمران عباس اس سے قبل بالی وڈ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں مختصر کردار ادا کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی فنکار عمران عباس کو پڑوسی ملک بھارت میں بھی بےحد پسند کیا جاتا ہے اور وہاں ان کے مداح بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

imran abbas