Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلوکار ساحر علی بگا کے نئے گیت ’ وشملے ’ کا پوسٹر جاری

گانا 24 فروری کو ریلیز کیا جائے گا
شائع 15 فروری 2023 09:04pm

گلوکار ساحر علی بگا کے نئے گیت ’ وشملے ’ کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار ساحر علی بگا جنہوں نے کئی سپرہٹ فلموں اور ڈراموں کے میوزک کمپوز کرنے کے علاوہ میوزک انڈسٹری کو اپنی آواز کے ذریعے ’بازی‘ اور ’ڈھولا‘ جیسے مشہور گیت دیئے۔

اب کی بار ساحر علی بگا اپنے چاہنے والوں کے لیے ایک اور گیت کے ساتھ سامنے آرہے ہیں۔

ساحر علی بگا نے ’وشملے‘ نام سے گیت تیار کیا ہے جس کا پوسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ساحر علی بگا کے ہمراہ اس گانے میں گلوکارہ آئمہ بیگ کی آواز بھی شامل ہے۔ اردو، پنجابی اور بلوچی زبان میں بنائے گئے گیت کو 24 فروری کو ریلیز کیا جائے گا۔

گلوکار ساحر علی بگا کہتے ہیں ہمیشہ کوشش رہی کہ ایسا میوزک دیا جائے جسے لوگ پسند کریں، شادیوں پر لوگوں کو بھارتی میوزک لگاتے دیکھا۔

اس گانے کی ریلیزکے بعد لوگ خوش کے لمحات کے دوران بھارتی میوزک کو بھول جائیں گے۔

ساحر علی بگا نے کہا کہ گلوکارہ نازیہ حسن اور ذوہیب حسن کے بعد ڈوئٹ سنگر نہیں تھے، آئمہ بیگ کے ساتھ ڈوئٹ گیتوں کو لوگوں نے بے حد پسند کیا۔

گانے کی ویڈیو پر ڈائریکٹر عدنان قاضی نے بڑی محنت کی ہے جس میں صرف پاکستانی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

Sahir Ali bhagga