Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان

وزیرخزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم کی ہدایت پرفیصلہ کریں گے
شائع 15 فروری 2023 11:43am
تصویر: روئٹرز /فائل
تصویر: روئٹرز /فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ تیار کرلی ہے جس کے بعد کل قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔

اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں 5 سے 10 روپے فی لٹرلیوی ٹیکس عائد کرنے کے ساتھ ہی پڑول کی قیمت برقرار رکھنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم کی ہدایت پر فیصلہ کریں گے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج متوقع ہے جس کے بعد اطلاق 16 فروری سے ہوگا۔

مزید پڑھیں: ’حکمرانوں! مفت پیٹرول اور پروٹوکول ختم کرو ورنہ عوام ختم ہوجائے گی‘

یاد رہے کہ 29 جنوری کو حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر35،35 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 80 پیسے، پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی تھی۔

Petroleum products

petroleum prices

diesel

Petroleum Levy