Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

مشکل معاشی حالات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وزراء کا بڑا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں متفقہ فیصلہ
شائع 15 فروری 2023 11:27am

ملک کےمعاشی حالات کےپیش نظر پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وزیروں نےبغیر تنخواہ کام کرنےکا فیصلہ کیا ہے

وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وزرا نے بغیر تنخواہ کام کرنے پر رضا مندی کا اظہارکیا۔

لیگی وزراء کا کہنا ہے کہ ملک کو اس وقت مشکل معاشی حالات کاسامنا ہے۔ بغیر تنخواہ کےکام کرنےکا فیصلہ قومی جذبے کے تحت کیا گیا۔

وفاقی کابینہ میں اس وقت 12وفاقی وزراء اور3وزرائے مملکت کا تعلق ن لیگ سے ہے.

PMLN

Economic Crises