Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پارٹی میں اختلافات کی خبروں سے متعلق ایم کیو ایم کا بیان سامنے آگیا

"من گھڑت خبریں نشر یا شائع کرنے سے اجتناب کریں"
شائع 15 فروری 2023 11:20am

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ وسیم اختراور خواجہ اظہار الحسن کے حوالے سے نشرکی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صحافیوں سے درخواست ہے من گھڑت خبریں نشر یا شائع کرنے سے اجتناب کریں جبکہ رابطہ کمیٹی کے درمیان تمام معاملات پر باہمی مشاورت سے فیصلے کئے جاتے ہیں۔

مزید کہا کہ کسی بھی معاملے پر اختلاف رائے بھی ہو تو اکثریت رائے کا احترام کرتے ہیں جبکہ اختلاف رائے جمہوریت کا حُسن ہے ایم کیوایم پاکستان میں کنوینرسے کارکن تک سب قابل احترام ہیں۔

واضح رہے کہ ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق میئر کراچی اور ایم کیو ایم ڈپٹی کنوینر وسیم اختر پارٹی سے ناراض ہو کر گھر بیٹھ گئے ہیں۔

MQM Pakistan