Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کوہاٹ کے پہاڑی علاقے میں کوئلے کی کان میں حادثہ، ایک مزدور جاں بحق

ریسکیو آپریشن کے دوران ایک ریسکیو اہلکار بھی زخمی ہوا
شائع 15 فروری 2023 09:19am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

کوہاٹ کے پہاڑی علاقے درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں حادثے کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق درہ آدم خیل کے پہاڑی علاقے آخوروال میں زاھد کول مائن میں پال اکسیڈنٹ کے باعث حادثہ پیش آیا جس سے کوئلے کی کان بیٹھ گئی اور مائن میں متعدد مزدور دب گئے۔

مزید پڑھیں: ہنگو: کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ، 9 افراد جاں بحق

5 مزدور خود نکل آئے جبکہ 2 مزدوروں کو کوہاٹ اور پشاور کی ریسکیو ٹیموں نے زخمی حالت میں نکالا۔

دھماکے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کان سے نکال لی گئی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان : کوئلے کی کان میں دھماکا، 6 کان کن جاں بحق

مائن آپریشن کے دوران ایک ریسکیو اہلکار بھی زخمی ہوا جبکہ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔

جاں بحق والے مزدور کا تعلق شانگلہ سے ہے۔

KOHAT

coal mine

darra adam khel