پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث شہری گاڑیاں فروخت کرنے پر مجبور
روزانہ 8 سے 10 افراد گاڑی بیچنتے آتے ہیں، کار ڈیلرز
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو گاڑیاں فروخت کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
کراچی کے شو رومز مالکان کے مطابق ڈالرکی قلت کی وجہ سے گاڑیوں کی درآمد بند ہے جس کی وجہ کاروبار ختم ہوگیا اور فروخت نہ ہونے کے برابر ہے۔
ابترصورتحال کی وجہ سے پریشان کار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ 20 شو رومز بند ہوگئے ہیں شہری بھی گاڑیاں بیچ رہے ہیں جبکہ روزانہ 8 سے 10 افراد گاڑی بیچنتے آتے ہیں۔
مزید کہا کہ ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے مینوفیکچرنگ پلانٹس بند ہوگئے گاڑیوں کی پیداوار بھی کم ہوگئی ہے۔ کار ڈیلر ایم فہد کے مطابق گاڑیوں کی فروخت نہ ہونے کے برابر ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2022 سے جنوری 2023 تک ایک ہزار سی سی والی گاڑیوں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار836 اور فروخت 10 ہزار126 رہی ہے۔
petroleum prices
Cars
dollar prices
مقبول ترین
Comments are closed on this story.