Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملالہ کی ٹام کروز سمیت ہالی ووڈ سُپراسٹارز سے ملاقات

آسکر 2023 کے سالانہ ظہرانے میں بطور ایگزیکٹوپروڈیوسر شرکت
شائع 15 فروری 2023 09:22am
تصویر: ملالہ یوسفزئی/انسٹاگرام
تصویر: ملالہ یوسفزئی/انسٹاگرام

پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے آسکر 2023 کے سالانہ ظہرانے سے تصاویر شیئرکی ہیں جہاں انہوں نے ایوارڈ کیلئے نامزد معروف اداکاروں سے ملاقات کی۔

ملالہ نے انسٹاگرام پردلکش تصاویرشیئرکیں جہاں دیگر معروف اداکاروں کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ کے سُپراسٹارٹام کروز بھی شامل ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں ملالہ نے اکیڈمی آسکرایوارڈزکے ظہرانے کو ایک حیرت انگیز دن قراردیتے ہوئے پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

رواں سال ایوارڈ کے لیے نامزد افراد کے ساتھ ملاقات پرشکرگزاری اورفخرمحسوس کرنے والی ملالہ نے سب سے زیادہ خوشی ٹام کروز کے ساتھ ملاقات پر ظاہرکی۔

روایتی مشرقی لباس میں ملبوس 25 سالہ ملالہ یوسفزئی کی یہ شرکت ہالی ووڈ کی دستاویزی فلم اسٹرینجرایٹ دی گیٹ (Stranger at the Gate) کی ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پرتھی۔

ملالہ نے اپنی اسٹائلنگ اور میک اپ کرنے والوں کو بھی پوسٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔

فلمی دنیا کے معتبرترین اکیڈمی ایوارڈزکے اس ظہرانے میں ٹام کروزکے علاوہ کیٹ بلانشے اورعالمی شہرت یافتہ ہدایتکار سٹیون سپیل برگ بھی نمایاں تھے۔

اکیڈمی ایوارڈز 2023 کے لیےتقریباً 200 اداکاروں کو نامزدکیا گیا ہے۔ ٹام کروز کی نامزدگی ان کی سُپرہٹ فلم ٹاپ گن میوریک (Top Gun: Maverick) کیلئے ہے جس کے وہ پروڈیوسربھی ہیں۔

Tom Cruise

Academy awards

Malala Yousufzai

oscar