Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترکیہ میں زلزلے سے نقصانات کا تخمینہ 20 بلین ڈالر سے تجاوز کرگیا

"زلزلے کی طاقت ایٹم بم جتنی بڑی تھی" تُرک صدر
شائع 15 فروری 2023 08:35am
عمارتوں کے ملبے سے8 ہزار افراد کو زندہ نکالا جاچکا ہے، ترک صدر- تصویر/ روئٹرز
عمارتوں کے ملبے سے8 ہزار افراد کو زندہ نکالا جاچکا ہے، ترک صدر- تصویر/ روئٹرز

ترکیہ میں آنے والے خوفناک زلزلے سے نقصانات کا تخمینہ 20 بلین ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ عمارتوں کے ملبے سے 8 ہزار افراد کو زندہ نکالا جا چکا ہے جبکہ زلزلے کی طاقت ایٹم بم جتنی بڑی تھی اور اس طرح کی تباہی میں کسی بھی ملک کو ایسے ہی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں عمارتوں کی تعمیر کے لیے سخت قوانین بنانے کی ضرورت تھی۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے مطابق شام میں زلزلے سے 90 لاکھ افراد متاثر ہوئے، 53 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے شام کے لیے 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی اپیل کردی ہے۔

United Nations

turkiye