Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میرے ’کرش‘ کو ویلنٹائن ڈے مبارک ہو

شاہ رخ خان کا پاکستانی اداکارہ عفت عمر کیلئے ویڈیو پیغام
شائع 14 فروری 2023 10:14pm

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے پاکستانی اداکارہ عفت عمر کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

اداکارہ عفت عمر نے شاہ رخ خان کے پیغام کو اپنے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس پر شیئر کرکے نہایت مسرت کا اظہار کیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنگ خان اپنے تعارف کے بعد اداکارہ کو خوش رہنے اور کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

اس ویڈیو پر عفت عمر نے کیپشن دیا کہ ویلنٹائن ڈے کی مبارک ہو، میرے کرش۔ آپ کے قیمتی وقت میں نے میرے لیے 2 سیکنڈ کا شکریہ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ لمحہ میری زندگی کا سب سے زیادہ خوش ترین لمحہ تھا کہ جب آپ نے مجھے وش کیا۔ آپ کی بلاک باسٹڑ فلم پٹھان کی کامیابی پر بہت بہت مبارک ہو سپر اسٹار ۔

سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو کچھ سال پہلے کی ہے ۔

Shahrukh Khan

Iffat omar