Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 8: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

کراچی کنگز مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنا سکی
اپ ڈیٹ 15 فروری 2023 12:22am

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پشاور نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنا سکی۔

پشاور زلمی کی اننگز

پہلی اننگ میں زلمی کی جانب سے ٹام کوہلر اپنی سنچری سے محروم رہ گئے لیکن 50 گیندوں پر 92 رنز کی اننگ کھیل کر مدمقابل ٹیم کو بڑے ہدف دینے میں کامیاب رہے، اس کے علاوہ کپتان بابر اعظم نے 68 اور جیمز نیشم نے 16 رنز بنائے۔

بولنگ میں کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ، بین کٹنگ اور انڈریو ٹائی ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

کراچی کنگز کی اننگز

دوسری اننگز میں کراچی کنگز کی جانب سے کپتان عماد وسیم ناقابل شکست 80، شعیب ملک 52 اور میتھیو ویڈ 23 رنز بنا سکے۔ پشاور زلمی کے جیمز نیشم، وہاب ریاض، دو، دو جب کہ سلمان ارشاد ایک کھلاڑی کو پویلیئن کی راہ دکھانے میں کامیاب رہے۔

karachi kings

peshawar zalmi

PSL 8