Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

سردی کا راج ختم، سندھ میں رواں ماہ شدید گرمی کا امکان

اس سال کراچی میں ریکارڈ گرمی پڑ سکتی ہے، ماہر موسمیات
شائع 14 فروری 2023 08:46pm
فوٹو — رائٹرز
فوٹو — رائٹرز

کراچی والے ہوجائیں ہوشیا، سندھ میں جلد رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو متوقع ہے۔

ماہر موسمیات رانا جواد میمن کے مطابق شہر قائد سمیت سندھ بھر میں 16 فروری سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، گرمی کی لہر 21 فروری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

رانا جواد نے کہا کہ ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث سمندری ہوائیں معطل ہو جائیں گی اور بلوچستان سے گرم ہوائیں سندھ میں داخل ہوں گی جس کے باعث کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ اور اندرون سندھ میں درجہ حرارت 39 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

ماہر موسمیات کا کہنا تھا کہ سردی کے بعد رواں سال کراچی میں ریکارڈ گرمی ہونے کا بھی امکان ہے۔

karachi weather

sindh

Weather Updates