Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم پاکستان ایک بار پھر اختلافات کا شکار ہوگئی

وسیم اختر کئی روز سے دفتر بھی نہیں آرہے، پارٹی ذرائع
شائع 14 فروری 2023 07:52pm
ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال اور وسیم اختر۔ فوٹو — فائل
ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال اور وسیم اختر۔ فوٹو — فائل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) ایک بار پھر اختلافات کا شکار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق سابق میئر کراچی اور ایم کیو ایم ڈپٹی کنوینر وسیم اختر پارٹی سے ناراض ہو کر گھر بیٹھ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم اختر خود کو سینئر ڈپٹی کنوینر نہ بنانے پر ناراض ہوئے جب کہ انہیں مصطفیٰ کمال کو پارٹی کا سینئر ڈپٹی کنوینر کا عہدہ دینے پر اختلاف تھا۔

پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ وسیم اکتر کئی روز سے دفتر بھی نہیں آرہے، انہیں منانے کے لئے ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کوشش کر رہی ہے۔

waseem akhtar

karachi

mustafa kamal

MQM Pakistan