Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترکیہ شام زلزلہ: اسپیکر کی اراکین اسمبلی کی تنخواہ عطیہ کرنے کی رولنگ

اسپیکرپرویزاشرف کی رولنگ پرجماعت اسلامی کےرکن کااعتراض
شائع 14 فروری 2023 07:10pm

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی کے پیش نظر ارکان قومی اسمبلی نے ایک ماہ کی تنخواہ متاثرین کے لئے وقف کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں اسپیکر نے اراکین کی ایک ماہ کی تنخواہ ترکیہ اور شام کو دینے کی رولنگ دی۔

تاہم، جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے اسپیکر کو تنخواہ نہ دینے کا اعلان کیا۔

رہنما جماعت اسلامی نےعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا وہ اپنی تنخواہ الخدمت فاؤنڈیشن کو دیں گے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور بشیر ورک نے قاسم نون کی تجویز کی تائید کی۔

earthquake

Syria

turkiye