Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویلنٹائنز ڈے پر شرمیلا فاروقی کو ملا بڑا سرپرائز

ایسا رومانوی انداز کسی سیاستدان کیلئے سوچنا بھی محال لگتا ہے
شائع 14 فروری 2023 06:21pm

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینئررہنما شرمیلا فاروقی کو ان کے شوہر نے ایک زبردست سرپرائز دیا ہے۔ ان کے شوہر شیخ ہشaم نے ویلنٹائنز ڈے پر شرمیلا کیلئے گھر کو پھولوں سے سجا دیا۔

شرمیلا فاروقی نے شیخ ہشaم کو ٹیگ کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ”14واں ویلنٹائنز ڈے ایک ساتھ ماشاء اللّٰہ۔ مزید بھی ایک ساتھ منائیں گے۔“

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں عاطف اسلم اور حدیقہ کیانی کا رومینٹک گانا ”ہونا تھا پیار“ سنائی دے رہا ہے، اور گلابوں کی پنکڑیاں سلیقے سے سجی نظر آرہی ہیں۔ ساتھ ہی سرخ رنگ کے دل نما غبارے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

پھولوں اورغباروں کی دلکش سجاوٹ کو دکھاتے ہوئے کیمرہ بالائی منزل سے ہوتا ہوا سیڑھیوں کو پار کرتے ہوئے نیچے چلا جاتا ہے۔

سیڑھیوں کے نیچے فرش پر گلابوں سے خوبصورت دل بنایا گیا ہے، ساتھ ہی پھولوں سے لکھا ہوا ”My Love“ بھی نمایاں دکھائی دے رہا ہے۔

دوسری جانب شیخ ہشام نے انسٹاگرام پر کچھ رومانوی تصاویر کے ساتھ انتہائی خوبصورت کیپشن میں لکھا، ”دنیا کے مختلف حصوں اور ثقافتوں کو تلاش کرنے کی ہماری مہم جوئی سے لے کر مختلف کھانوں کو آزمانے، خریداری اوراے سی ہیٹر کی عارضی سیٹنگز پر بحث کرنے تک ، ہم نے جو قربانیاں دی ہیں اور جو ترقی ہم نے مل کر حاصل کی ہے، میں ہر لمحہ شکر گزار ہوں جو آپ کے ساتھ گزارا۔ ہمارے ننھے فرشتے حسینو پارو کے ساتھ دنیا کو تلاش کرنے، یادیں بنانے، اور زندگی کی تمام خوشیوں کا تجربہ کرنے کے مزید کئی سال باقی ہیں۔ ہم دونوں آپ سے اس سے زیادہ پیار کرتے ہیں جس کا اظہار الفاظ نہیں کر سکتے۔“

Valentine's Day

Sharmila Farooqui

Sheikh Hashaam