وزیر اعظم رواں ہفتے ترکیہ کا دورہ کریں گے
شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات بھی کریں گے، ذرائع
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف زلزلے کے باعث ترکیہ کے تعزیتی دورے کو دوبارہ مرتب کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف رواں ہفتے ترکیہ جائیں گے جہاں وہ زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات بھی کریں گے، اس موقع پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے دورے کا مقصد مصیبت کی گھڑی میں برادر ملک ترکیہ سے اظہار ہمدردی کرنا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شہباز شریف کا دو روزہ دورہ ترکیہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔
اسلام آباد
earthquake
PM Shehbaz Sharif
turkiye
FM Bilawal Bhutto Zardari
مقبول ترین
Comments are closed on this story.