Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فہیم اشرف نے پولیس کی گاڑی کا شیشہ توڑ دیا

فہیم اشرف کا جارحانہ شاٹ۔۔۔
شائع 14 فروری 2023 05:37pm

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے سیکیورٹی بس کا شیشہ توڑ دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے پریکٹس سیشن کے دوران جارحانہ شارٹ کھیلا، جس کے باعث اسپیشل سروسز یونٹ (ایس ایس یو) پولیس کی بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

شیشہ ٹوٹنے کے بعد ایس ایس یو کی مانیٹرنگ بس کو اسٹیڈیم کے پریکٹس ایریا سے دور کردیا گیا ہے۔

نیشنل اسیٹیڈیم میں آج کراچی کنگز پشاور زلمی سے ٹکرائے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔

karachi

faheem ashraf

national stadium

islamabad united

peshawar zalmi

PSL 8