Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نازیبا ویڈیو کیس: عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ سنا دیا گیا

دانیہ کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم
شائع 14 فروری 2023 05:00pm

سندھ ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی نازیبا ویڈیو کیس میں ضمانت منظور کرلی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ دانیہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں، ایف آئی اے نے ناقص تفتیش کی ہے۔

عدالت نے دانیہ کے وکیل کے دلائل پر فیصلہ سناتے ہوئے، ملزمہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور دانیہ کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ دانیہ پر عامر لیاقت کی نجی ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے، جس پر مرحوم کی بیٹی دعا عامر نے مقدمہ درج کروایا تھا۔

عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، انہیں دسمبر 2022 میں ایف آئی اے نےگرفتار کیا تھا۔

Aamir Liaquat Hussain

Dania Shah

Bail Granted