Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

منی بجٹ جلد لانے کی تیاری: صدر سے وزیر خزانہ کی ملاقات

صدر عارف علوی نے اپنی جانب سے بھی تجاویز پیش کیں
اپ ڈیٹ 14 فروری 2023 07:29pm
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

منی بجٹ تشکیل دینے کے لئے اعلیٰ ترین سطح پر رابطے جاری ہیں۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے، جس میں بجٹ کے بنیادی نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں معاشی اہداف اور الیکشن کی ٹائم لائن پر بات ہوئی اور آئی ایم ایف سے پیکیج ملنے کے بعد کی حکمت عملی بھی زیر بحث آئی۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے متوازن بجٹ بنانے کے فارمولے پر صدر عارف علوی کو اعتماد میں لیا۔

ملاقات میں اسحاق ڈار نے عارف علوی کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک آرڈیننس جاری کرکے ٹیکسوں کے ذریعے اضافی ریونیو اکٹھا کرنا چاہتی ہے۔

اس ضمن میں صدر مملکت نے آرڈیننس کی مخالفت کرتے ہوئے وزیر خزانہ کو تجویز پیش کی کہ معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا زیادہ مناسب ہوگا۔

Ishaq Dar

Finance minister

President Arif Alvi

Mini budget