Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

دنیا نے مشکل وقت میں ساتھ دیا، یہ ہماری بہترین خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے، بلاول بھٹو

موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہمیں جانی ومالی نقصان اٹھانا پڑا، وزیر خارجہ
شائع 14 فروری 2023 12:43pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زررداری کا کہنا ہے کہ دنیا نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، یہ ہماری بہترین خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔

فارن سروس اکیڈمی میں 42 ویں ڈپلومیٹک کورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی مسائل کا سامنا ہے، پاکستان کو خطے میں مختلف بحرانوں کا سامنا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نقصانات کا سامنا ہوا، پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متعلق ہر فورم پر آواز اٹھائی، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہمیں جانی ومالی نقصان اٹھانا پڑا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ جینواکانفرنس میں سیلاب متاثرین کے لئے فنڈ ریزنگ معاملے پر کامیابی ہوئی، چین اور امریکا سمیت دنیا بھر نے پاکستان کا مشکل میں ساتھ دیا، اگر دنیا نے مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے تو یہ ہماری بہترین خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک خارجہ پالیسی ملکی مفاد کے مطابق مرتب کرتے ہیں، پاکستان بین الاقوامی برادری کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، خطے میں علاقائی امن کے قیام کے لئے اقدامات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔

Graduation ceremony

اسلام آباد

FM Bilawal Bhutto Zardari

Foreign Service Academy