Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیموار سلیم جھگڑا کا نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخو کو خط

قانون منسوخ یابورڈتحلیل کرنےکی کوشش خلاف قانون ہوگی، تیمور سلیم جھگڑا
شائع 14 فروری 2023 11:57am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

سابق وزیرصحت و خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کا نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کو خط لکھ دیا۔

تیمور سلیم جھگڑا کی جانب سے اعظم خان کو خط میں لکھا گیا کہ نگراں حکومت کی جانب سے ایم ٹی آئی قانون کو منسوخ کرنے، بورڈز کو تحلیل کرنے یا مخصوص اسپتالوں میں بورڈ ممبران کو تبدیل کرنے کی خبریں زیرگردش ہیں، کسی آرڈیننس کے ذریعے قانون کو منسوخ کرنے یا بورڈز کو تحلیل کرنے کی کوئی بھی کوشش قانون کی خلاف وزری ہوگی۔

خط میں کہا گیا کہ نگران حکومت کا مینڈیٹ صرف روزمرہ کے امور کی دیکھ بھال اور منصفانہ انتخابات کرانا ہے اور بورڈ کے ممبران کو سیاسی تقرر کا بہانہ بنا کر تبدیل کرنا غلط ہوگا جبکہ بورڈز میں تمام تقرریاں ایم ٹی آئی قانون کے تحت نامزدگی کمیٹی کے ذریعے اجتماعی طور پر کی گئی ہیں۔

Azam Khan

Taimur Saleem Jhagra

care taker cm kpk

kpk health minister