Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

توہین الیکشن کمیشن کیس: اسد عمر نے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کرادیا

وکیل عمران خان کی ضمنی انتخابات کے بعد کی تاریخ دینے کی استدعا
شائع 14 فروری 2023 11:43am
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

توہین الیکشن کمیشن کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور فواد چوہدری کے بعد اسد عمر نے بھی شوکازنوٹس پر جواب جمع کرادیا۔

الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔

اسد عمرنے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کرادیا۔

عمران خان کے وکیل نے فیصل چوہدری نے مؤقف اپنایا کہ ہمارے حلقے میں انتخابات ہورہے ہیں، میں اور فواد چوہدری دونوں الیکشن لڑرہے ہیں، مناسب ہوگا کہ الیکشن کے بعد کی تاریخ دیں، آئندہ سماعت پراعتراضات پردلائل دوں گا۔

وکیل فیصل چوہدری کا مزید کہنا تھا میں کوشش کروں گا کہ آئندہ سماعت پر حاضر ہوسکوں، انتخابی مہم کے لیے وقت بھی کم ملا ہے۔

بعدازاں الیکشن کمشن نے سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔

میڈیا سے گفتگومیں فیصل چوہدری نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے عدالت حکم کونہیں مانا جارہا، حکومت وقت انتخابات میں نہ جانی صرف بدنیتی پر مبنی ہے۔

فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ انتخابات نہ ہوئے تو یہ آئین، قانون اور عوام کی شکست ہوگی۔

pti

ECP

imran khan

Asad Umer

Fawad Chaudhary

Contempt Election Commission Case