Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، گورنر سندھ

کامران ٹیسوری سے ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی ملاقات
شائع 14 فروری 2023 08:45am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر قائد کو روشنیوں کا شہر بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سید مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، معاشی مسائل، شہر قائد کے انفرا اسٹرکچر کے ترقیاتی منصوبوں، اس ضمن میں وفاق کے تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ شہر قائد کو روشنیوں کا شہر بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، ملک کے معاشی حب کراچی کی تعمیر و ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ شہر قائد کے باسیوں کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل رہا ہوں، تنقید کی پرواہ نہیں لوگوں کو جوڑنے کا کام جاری رکھوں گا، اس مقصد کے لئے کسی کے پاس بھی جانے کے لئے تیار ہوں۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ صوبہ کے عوام کی احسن انداز میں خدمت کررہے ہیں، سرسبز و شاداب کراچی کا خواب ان کی کاوشوں کی بدولت جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

Governor Sindh

mustafa kamal

kamran tessori

mqm leaders

anis kaimkhani