بھارتی فلم پٹھان نے ریکارڈ توڑے، پاکستانی پٹھان پر ایف آئی آر ہوئی
لاہور میں منعقد ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے اختتامی تقریب میں انور مقصود نے بھارتی فلم پٹھان پر تبصرہ کرکے شرکا کو ہنسنے پر مجبور کردیا ۔
لاہور میں پہلی بار آرٹس کونسل کراچی کے زیر انتظام پاکستان لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا تھا فیسٹیول میں موسیقی، کتابوں کی رونمائی اور دانشمندانہ گفتگو کے ملے جلے رنگ دیکھنے کو ملے۔
فیسٹیول کے آخری روز انور مقصود نے اختتامی سیشن میں گفتگو کی جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔
طنز و مزاح کے بادشاہ انور مقصود نے کہا کہ ہندوستان میں فلم پٹھان نے سارے ریکارڈ توڑ دئیے،تاریخی کامیابی حاصل کی،جبکہ پاکستانی پٹھان پر ایف آئی آر پر ایف آئی آر ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاکستانی پٹھان کی کامیابی نظر نہیں آتی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ آنے والے الیکشن میں پاکستانی پٹھان کی بکنگ ہندوستانی پٹھان سے زیادہ ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا وطن پاکستان نمک پیدا کرنے والے ملکوں میں دوسرے نمبر پر آتا ہے ہے لیکن نمک حرام پیدا کرنے والوں میں پہلے نمبر پر آتا ہے ۔
Comments are closed on this story.