Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماضی کی مشہور اداکارہ زینت امان سوشل میڈیا پر آتے ہی چھا گئیں

زینت امان نے 71 سال کی عمر میں سوشل میڈیا پر ڈیبیو کیا
شائع 13 فروری 2023 11:56pm

ماضی کی مشہور اداکارہ زینت امان نے بھی سوشل میڈیا پر آتے ہی مداحوں کے دل جیت لیے ۔

بالی ووڈ اداکارہ زینت امان نے انسٹا گرام پر اپنی پہلی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس اُمید کا اظہار کیا کہ وہ اب عہد حاضر کی نوجوان اداکاراؤں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی۔

ایک پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 70 کی دہائی میں فلم اور فیشن انڈسٹری میں مکمل طور پر مردوں کا غلبہ تھا اور میں اکثر سیٹ پر اکیلی عورت ہوتی تھی۔

زینت امان طویل عرصہ تک لوگوں کے دلوں پر راج کرتی رہیں اداکارہ ایک سے بڑھ کر ایک فلمیں دے چکی ہیں۔

ان کے اس پلیٹ فارم پر آنے سے ان کے مداح بہت خوش ہیں اور ان کی تعریف کر رہے ہیں

Zeenat aman