Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سائرہ انور کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

سائرہ انور کے اکاؤنٹس میں 175 ملین روپے جمع ہوئے، ایف آئی اے
شائع 13 فروری 2023 11:36pm
سائرہ دو بار طلب کرنے پر ایف آءی اے پیش نہیں ہوئیں۔ فوٹو — فائل
سائرہ دو بار طلب کرنے پر ایف آءی اے پیش نہیں ہوئیں۔ فوٹو — فائل

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائرہ انور کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق سائرہ انور آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں 2 بار طلب کرنے کے باوجود ایف آئی اے پیش نہیں ہوئیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سائرہ انور کے اکاؤنٹس میں 175 ملین روپے جمع ہوئے، انہوں نے 2019 سے اب تک 6 لگژری پلاٹس اور گھر خریدے۔

واضح رہے کہ سائرہ انور سے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ پنجاب کی کسی شخصیت کی اہلیہ ہیں تاہم اس بات کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔

FIA

punjab

money laundring case

Saira Anwar