Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ویلنٹائنز ڈے پر شادی کرنے والے ہوشیار، سائنسدانوں نے بری خبر سنا دی

سائنس دانوں نے تحقیق کے بعد نوجوان جوڑوں کو ہدایت کی ہے کہ کبھی بھی ویلنٹائنز ڈے پر شادی نہ کریں کیونکہ۔۔۔
شائع 13 فروری 2023 08:23pm

ویلنٹائنز ڈے کو اظہارِ محبت کا دن کہا جاتا ہے، لیکن کچھ جوڑے ایسے بھی ہوتے ہیں جو اس روز شادی کرلیتے ہیں۔ ایسے جوڑوں کے لیے سائنسدانوں نے انتہائی سخت وارننگ جاری کی ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف میلبرن کے سائنس دانوں نے تحقیق کے بعد نوجوان جوڑوں کو ہدایت کی ہے کہ کبھی بھی ویلنٹائنز ڈے پر شادی نہ کریں، کیونکہ اس روز ہونے والی شادی کے بہت جلد خاتمے سے دوچار ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

سائنس دانوں نے اس تحقیق کے لیے 11 لاکھ شادیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا، جن میں 6 فیصد ویلنٹائنز ڈے پر ہوئی تھیں۔

انہوں نے دونوں طرح کی شادیوں اور میاں بیوی کے تعلقات کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے، جن میں معلوم ہوا کہ سال کے باقی دنوں میں ہونے والی شادیوں کی نسبت ویلنٹائنز ڈے پر ہونے والی شادیوں میں طلاق کی شرح 37 فیصد زیادہ تھی۔

14 فروری کو ہونے والی شادیوں کے تین سال مکمل کرنے کی شرح بھی حیران کن طور پر 45 فیصد کم تھی۔

سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ ویلنٹائنز ڈے پر شادی کرنے والوں کی ایک سال کے اندر طلاق ہوجانے کا امکان سب سے زیادہ ہوتا ہے۔

Valentine's Day

Getting Married