Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

واٹس ایپ میں اسٹیٹس پر ”وائس نوٹ“ کیسے لگائیں؟

اگر آپ اس نئے فیچر کو آزمانا چاہتے ہیں تو درج ذیل طریقہ اپنائیں۔
شائع 13 فروری 2023 07:27pm
تصویر بشکریہ گِز چائنہ
تصویر بشکریہ گِز چائنہ

آپ واٹس ایپ اسٹیٹس پر تصاویر، ویڈیوز یا لنکس تو شئیر کرسکتے تھے۔ لیکن اب اس میں ”وائس اسٹیٹس“ لگانے کی سہولت بھی متعارف کروادی گئی ہے۔

میسجز میں تو کافی عرصے سے وائس نوٹس بھیجنا ممکن تھا مگر اب کمپنی نے صارفین کیلئے ”وائس اسٹیٹس“ نامی فیچر متعارف کروایا ہے، جسے آپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

اگر آپ اس نئے فیچر کو آزمانا چاہتے ہیں تو درج ذیل طریقہ اپنائیں۔

نئے فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے اسٹیٹس میں جائیں، وہاں ”پینسل آئیکن“ کے بٹن پر کلک کریں۔

ایسا کرنے کے بعد آپ کو دائیں جانب نیچے ایک مائیکرو فون کا آئیکن نظر آئے گا، اس آئیکن کو دبا کر رکھنے سے آپ وائس نوٹ ریکارڈ کرکے اسٹیٹس کے طور پر پوسٹ کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ وائس نوٹ کا دورانیہ 30 سیکنڈ یا اس سے کم ہونا چاہیے، جب ریکارڈنگ مکمل ہوجائے تو سینڈ آئیکن پر کلک کردیں۔

واضح رہے کہ وائس اسٹیٹس بھی عام اسٹیٹس کی طرح 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہو جاتا ہے۔

WhatsApp

Voice Status