Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا عوام کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ بجلی پر لیوی عائد کرنے کا فیصلہ

فروری مارچ کے لیے پاور ہولڈنگ لیوی 43 پیسے عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے، ذرائع
شائع 13 فروری 2023 05:50pm
فی یونٹ 3.82 روپے لیوی عائد کی جائے گی۔ فوٹو — فائل
فی یونٹ 3.82 روپے لیوی عائد کی جائے گی۔ فوٹو — فائل

مہنگائی کے طوفان کے باوجود وفاقی حکومت نے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے فی یونٹ بجلی استعمال کرنے پر پاور ہولڈنگ لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے فی یونٹ 3.82 روپے لیوی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت پر لیوی مرحلہ وار عائد کی جائے گی اور اس کے لئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے منظوری لی جائے گی، بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ 31.74 روپے ہو جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ فروری مارچ کے لیے پاور ہولڈنگ لیوی 43 پیسے عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ مارچ سے جون تک 3.39 روپے اضافی لیوی شامل کی جائے گی۔

اس کے علاوہ جولائی سے اکتوبر تک 43 پیسے کے ساتھ مزید ایک روپے لیوی عائد کی جائے گی اور 3.39 روپے لیوی ختم ہوجائے گی۔ اسی طرح نومبر 2023ء سے جون 2024ء تک 1.43 روپے لیوی عائد رہے گی۔

ذرائع کے مطابق پاور ہولڈنگ لیوی کا اطلاق 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا، لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے بجلی صارفین بھی پاورہولڈنگ لیوی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین اور زرعی صارفین کے لیے 2.75 روپے کا فی یونٹ ریلیف ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

federal cabinet

nepra

ECC

electricity price