Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی اور ریموٹ کنٹرول دھماکہ

دھماکے میں جاں بحق محمد جان پاک آرمی کے لانس نائیک ہارون اور کسان کونسلر محمد جمیل کے والد تھے۔
شائع 13 فروری 2023 05:18pm
ماموند دھماکے میں جاں بحق جان محمد (تصویر: ٹوئٹر/فضل رحمان)
ماموند دھماکے میں جاں بحق جان محمد (تصویر: ٹوئٹر/فضل رحمان)

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے زگہ ڈھیرئ سیوئی میں ریموٹ کںٹرول بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

دھماکے میں محمد جان نامی شخص شدید زخمی ہوا، جسے ہیڈ کواٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا۔ تاہم وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق محمد جان نامی ہلاک شخص پیدل گھر جا رہا تھا کہ راستے میں پہلے سے نصب بم کا شکار ہوگیا۔

محمد جان پاک آرمی کے لانس نائیک ہارون اور کسان کونسلر محمد جمیل کے والد تھے۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں بانڈہ پل کے قریب سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک اور تین کو گرفتار کرلیا۔

سیکیورٹی حکما کے مطابق ہلاک دہشتگرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

North Waziristan

Bajaur Agency

Remote Control BlasT