کرکٹ میچ جیتنے والے کو حکومت دینا انصاف نہیں، آفتاب شیر پاؤ
سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب شیر پاؤ کا کہنا ہے کہ کرکٹ میچ جینت والے کو حکومت دینا انصاف نہیں ہے۔
چارسدہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ ہم امن کے لئے آواز اٹھاتے ہیں، ہمارا خون بہایا جا رہا ہے، اس پر سیاست نہیں کریں گے، ہمارا عہد ہے قوم کو کسی صورت تن تنہا نہیں چھوڑیں گے، گولی آئے گی تو سب سے پہلے ہمارے سینے پر لگے گی۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، جو بھی اس میں روکاوٹ ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق سے متعلق آفتاب شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں ان کے خلاف سازش ہوئی لیکن دراصل ان کی حکومت آئینی طریقے سے ختم ہوئی۔
قومی وطن پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ عمران خان پہلے کہتے تھے امریکہ نے سازش کی، اب وہ جنرل (ر) باجوہ پر الزام لگا رہے ہیں، باجوہ کے خلاف اس لئے ہو گئے کہ سابق آرمی چیف نے انہیں بچایا نہیں۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران نیوٹرل کو جانور کہتے تھے، اصل سازش عوام کے ساتھ ہوئی کہ عمران کو حکومت دی گئی کیونکہ کرکٹ میچ جیتنے والے کو حکومت دینا انصاف نہیں۔
Comments are closed on this story.